26 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران کے بارے میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات نمایاں

مغربی ذرائع کے مطابق اسرائيلی وزیر اعظم اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات کے بعد ایران کے بارے میں امریکہ اور اسرائيل کے درمیان اختلاافت نمایاں ہوگئے ہیں۔

ابنا: اسرائيلی وزیر اعظم اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات کے بعد ایران کے بارے میں امریکہ اور اسرائيل کے درمیان اختلافات نمایاں ہوگئے ہیں۔ اٹلی میں امریکی وزیر خارجہ اور اسرائيل کے وزير اعظم نیتن یاہو کے درمیان ملاقات ہوئی نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے ایران کے پاس یورینیم افزودہ کرنے کے لئے سنٹری فیوج نہیں ہونیں چاہییں۔

جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ ایران کے جوہری معاملے کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا سب کے حق میں بہتر ہو گا ایران کے جوہری پروگرام کے مسئلے میں سفارت کاری سب کے حق میں بہتر آپشن ہے لیکن اس کے لیئے ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو خطے اور دنیا کے لیئے پُر امن ثابت کرنا ہو گا۔

.......

/169